Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید9ہلاکتیں، 752 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی: ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 12:20pm

لاہور،کراچی: ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا،پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 09افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,408ہوگئی جبکہ مزید752 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد304,386ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے، کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 752نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ04ہزار 386ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 18ستمبر بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید445نئے مریض سامنے آئے جبکہ 5ہلاکتیں ہوئیں۔

بلوچستان میں 193، پنجاب میں101،خیبر پختونخوا میں 57،گلگت بلتستان میں45،اسلام آباد میں28 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 21کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب اور اسلام آباد میں 2،2 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ33ہزار 125ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار142افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار242،اسلام آباد میں16ہزار033،بلوچستان میں13ہزار991 ،گلگت بلتستان میں3381اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2472کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید09مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6408ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2455افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2225،خیبرپختونخوا میں 1257،اسلام آباد میں180،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 80اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث66 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ06ہزار295 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے579 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے514افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 91ہزار683مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار865کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے752افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 30لاکھ90ہزار660افراد کے ٹیسٹ کے7 جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div