Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

پیراگون ہاؤسنگ کیس :سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور :احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے...
شائع 18 ستمبر 2020 10:32am

لاہور :احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتےہوئے کیس کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوئے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد ہیں اس کیلئے پیش نہیں ہوسکتے،عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div