Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

پشاور میں بی آر ٹی سروس آج بھی معطل،شہریوں کو شدید مشکلات

پشاورمیں 26ماہ کے طویل انتظار کے بعد چلنے والی بی آر ٹی سروس آج...
شائع 18 ستمبر 2020 10:32am

پشاورمیں 26ماہ کے طویل انتظار کے بعد چلنے والی بی آر ٹی سروس آج بھی معطل ہےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تمام بسوں کو کلیئر قراردئیے جانے کے بعد ہی آپریشن بحال کیا جائے گا۔

سالوں انتظار کے بعد چلنے والی بی آر ٹی سروس روکنا پڑ گئی،وجہ میگا پروجیکٹ میں چوتھی بارآتشزدگی بنی ،آج معطلی کا دوسرا دن ہے۔

پشاور کے شہری جہاں بی آرٹی سروس روکے جانے پر نالاں وہی وہ باربار کی آتشزدگی سےخوفزدہ بھی ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ میں تکنیکی خرابی، نااہلی ہےیا پھر پشاور کے شہریوں سے ایک بھونڈا مذاق ہے۔

دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاورکاکہناہےپشاورکےشہری انتظارکریں جب تک تمام بسوں کا ازسرنوجائزہ نہیں لیاجاتاسروس بحال نہیں کی جاسکتی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div