Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد:تعلیمی سرگرمیاں بحال تاہم احتیاطی تدابیرکی خلاف...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 03:11pm

اسلام آباد:تعلیمی سرگرمیاں بحال تاہم احتیاطی تدابیرکی خلاف وزریاں جاری ہیں، گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر13تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ۔

پہلے روز22اوردوسرے روز13 تعلیمی اداروں میں صحت کی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد شمارجاری کئے، گزشتہ ایک روز میں مزید 13 تعلیمی اداروں کوبند کیا گیا ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں خلاف ورزیوں میں خیبرپختونخوا سرفہرست ہے۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر بند کئے گئے ،سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں10 تعلیمی ادارے بند کئے گئے جبکہ سندھ میں 3تعلیمی اداروں کوسیل کیا گیا، اسکول کھلنے کے بعد پہلے روز22اسکول بند کئے گئے۔

این سی او سی کے گزشتہ روز کے اعلامیہ کے مطابق بھی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر22 تعلیمی ادارے سیل کئے گئے جس میں خیبرپختونخوا کے 16، آزاد کشمیرکے 5 اور اسلام آباد کا ایک ادارہ شامل تھا۔

کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات پرعمل نہ کرنے پر بند کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔

خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ اسکولوں کو بند کرنے کی سفارش

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ اسکولوں کو بند کرنے کی سفارش کردی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی اب تک کی تفصیلات کے مطابق 2اسکول اور2کلاس رومز کو 5دنوں کیلئے بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متاثرہ اسکول میں پشاورکا گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 کینٹ شامل ہے جس میں 7 اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اس کے علاوہ متاثرہ اسکول میں پشاور کا نجی اسکول بھی شامل ہے،جہاں سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹانک میں گورنمنٹ مڈل سکول نورنگ اور مالاکنڈ کے نجی اسکول میں ایک ایک کلاس روم بھی بند کرنے کی سفارش کی گئی۔

دیر بالا میں براول پبلک اسکول سے بھی 2کیس سامنے آئے ہیں، اسی اسکول کے مریضوں کو پہلے ہی سے گھروں میں قرنطین کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق 15 ستمبر کو 14 اضلاع کے اسکولوں سے مجموعی طور پر 1236 نمونے حاصل کئے تھے جن میں 13 اسکول ٹیچرز میں کورونا کے مثبت کیسز اور 623 منفی آئے تھے جبکہ ابھی 600 نمونوں کا رزلٹ نہیں آیا۔

پشاور، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، چترال بالا، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہستان بالا،باجوڑ اور مردان میں نمونے لینے کا ہدف حاصل نہیں کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div