Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ریکو ڈیک کیس میں عالمی بینک ٹربیونل کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا ریلیف قرار

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ریکو ڈیک...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 12:27pm

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ریکو ڈیک کیس میں عالمی بینک ٹربیونل کے فیصلہ کو پاکستان کیلئے بڑا ریلیف قرار دے دیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی بینک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے، ٹربیونل نے پاکستان کو 6ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات دی ہیں، کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات کئے جا رہے، اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور یومن ریسورس فروغ پائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div