Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کس رکن قومی اسمبلی نے کتنا ٹیکس دیا؟تفصیلات جاری

اسلام آباد:کس رکن قومی اسمبلی نے کتنا ٹیکس دیا؟، ایف بی آر نے...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 03:37pm

اسلام آباد:کس رکن قومی اسمبلی نے کتنا ٹیکس دیا؟، ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعظم عمران خان نے 2لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا۔

کس نے کتنا ٹیکس دیا،کون امیر اور کون غریب ہے ، ایف بی آر نے منتخب عوامی نمائندوں کی2018کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔

ایف بی آر کی ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار449روپے ٹیکس ادا کیا ،سابق صدرآصف زرداری نے28 لاکھ 89 ہزار455 اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے 2لاکھ 94 ہزار117روپے ٹیکس ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 97لاکھ 30ہزار 595روپے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے 87لاکھ 5ہزار 368روپے ٹیکس دیا۔

وفاقی وزراء میں عمرایوب 2کروڑ60 لاکھ 55 ہزار کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ حماد اظہر نے 5کروڑ94 لاکھ 42 ہزار،اسد عمرنے 53 لاکھ 46ہزار، پرویز خٹک نے 18لاکھ،26ہزار،غلام سرورخان نے 10لاکھ46ہزار،مراد سعید نے 3لاکھ 74ہزار اور شبلی فرازنے 3لاکھ67 ہزارروپے ٹیکس جمع کرادیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے1لاکھ 83 ہزار،وزیر مملکت شہر یارآفریدی نے 1لاکھ83ہزار اور وزیرریلوے شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزارروپے ٹیکس ادا کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے2018 میں 24کروڑ13لاکھ29ہزار، مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے 43لاکھ 71ہزار، سابق وزیرقانونی پنجاب رانا ثناء اللہ نے 13لاکھ88ہزار، ایاز صادق نے 3لاکھ85ہزار اور احسن اقبال نے 3لاکھ 57ہزارکا ٹیکس ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق 46 اراکین قومی اسمبلی نے زیرو ٹیکس ادا کیا، جن میں فیصل واوڈا، نورالحق قادری، زرتاج گل ، زین قریشی اور راشد شفیق شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div