Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایل او سی پراشتعال انگیزی: سینئربھارتی سفارتکارکی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد:بھارتی قابض افواج کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 03:05pm

اسلام آباد:بھارتی قابض افواج کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سینئر بھارتی سفارتکار کودفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 ستمبر کو تتہ پانی ور جند روٹ سیکٹرز پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے، بھارتی فوج مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرررہی ہے، جس پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے احتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں، ان حرکتوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2280 خلاف ورزیاں کیں، بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 18 معصوم شہری شہید اور 183 شدید زخمی ہو چکے ہیں، بھارت کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div