Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

جس ٹائم ٹیبل کااعلان کرچکےہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جس ٹائم...
شائع 18 ستمبر 2020 07:02pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جس ٹائم ٹیبل کا اعلان کرچکے ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں، چھٹی سے آٹھویں کی کلاسز کا آغاز 23 سمبر سے ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو 23 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں کی کلاسز نہ شروع کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

enter image description here

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹائم ٹیبل صوبائی وزراء تعلیم کی میٹنگ کے بعد طے ہوا تھا، حتمی فیصلے کیلئے 22 ستمبر کو این سی او سی کی میٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے سبب آج سندھ حکومت نے چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔