Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا، لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی

لاہوریوں نے بھی ایس او پیز کو ہوا میں اُڑادیا ۔ بازار اور عوامی...
شائع 18 ستمبر 2020 10:41pm

لاہوریوں نے بھی ایس او پیز کو ہوا میں اُڑادیا ۔ بازار اور عوامی مقامات تو دور کی بات اسپتالوں تک میں ایس او پی پر عمل نہیں ہورہا۔

کم ہوتے ہوتے کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے، شہریوں کا ماسک پہنے کا رجحان بھی کم ہوگیا ہے۔

لاہور ہو یا پھر کوئی اور شہر، بازاروں اور سڑکوں پر ماسک کا استعمال نہ ہونے کے برابر نظر آتا ہے، یہی صورتحال ہسپتالوں کی بھی ہے جہاں ہسپتال کے گیٹ سے اندر آنے والے ماسک کے بغیر ہی داخل ہورہے ہیں۔

ہسپتالوں کے وارڈز میں جاتے لوگوں کا تو ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے لیکن صوبے بھر کے بازاروں میں نہ تو ماسک اور نہ ہی سماجی فاصلوں پر عملدرآمد دکھائی دیتا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز پچیس اور پینتالیس سے بڑھ کر اب پچانوے اور سو تک پہنچ گئے ہیں مگر وائرس سے بچاؤ کے ایس اوپی پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div