Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 326,216 736
DEATHS 6,715 13

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد305,671ہوگئی جبکہ6,416افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے، کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 640نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ05ہزار 671ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 20ستمبر بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید462نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

سندھ میں 264،پنجاب میں96،اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں 38،38 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 26کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ33ہزار626 ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار368افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار317،اسلام آباد میں16ہزار124،بلوچستان میں14ہزار269 ،گلگت بلتستان میں3450اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2517کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید01مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6416ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2459افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2226،خیبرپختونخوا میں 1256،اسلام آباد میں180،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 81اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث67 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ06ہزار952 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے562 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے259افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 92ہزار303مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران34ہزار544کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے640افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 31لاکھ60ہزار924افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 837متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ 106مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔