شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے،اےپی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے، سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہو گیا،کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہو گیا ہے،کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں،سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے، ’اے۔پی۔ سی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔
سلیکٹڈ حکومت کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 20, 2020
کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں
سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے
’اے۔پی۔سی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثر انداز نہیں ہوں گی ،آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کیلئے برسر پیکار میڈیا کا بھی آج امتحان ہے،کوریج رکوانے کے فسطائی اور آمرانہ ہتھکنڈے اب حکومت کخلا ف عوامی نفرت کا سیلاب نہیں روک سکتے۔
آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثر انداز نہیں ہوں گی
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 20, 2020
آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کے لئے برسرپیکار میڈیا کا بھی آج امتحان ہے .
کوریج رکوانے کے فسطائی اور آمرانہ ہتھکنڈے اب حکومت کے خلاف عوامی نفرت کا سیلاب نہیں روک سکتے
ترجمان مسلم لیگ ن کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے، سلیکٹڈ حکومت پر ہفتے اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی،سلیکٹڈ ،کرپٹ ، نا اہل، آٹا اور چینی چور حکومت کخلایف پورا پاکستان متحد ہے۔
قوم کا جذبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 20, 2020
سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی .سلیکٹڈ، کرپٹ ، نااہل، آٹا،چینی چور حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔