Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 326,216 736
DEATHS 6,715 13

گوجرہ موٹروے پر لیہ کے قریب ٹریلر نے کار کو روند ڈالا،حادثے میں 5افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق ،لیہ میں گوجرہ موٹروے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا،چوک اعظم کا رہائشی محنت مزدوری کیلئےلیبیا جانے کیلئےاس کے گھر والےلاہور ایئرپورٹ پر چھوڑنےآئیں لیکن بد بختی کہ جہازکی ٹکٹ 4روز آگے ہوگئی اورچوک اعظم واپس آتےہوئےگوجرہ موٹروےپرکار ٹریلر سے ٹکراگئی۔

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا،لاشوں اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیاگیاجہاں بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔