جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں ناکام حکومت کیخلاف متحد ہوں گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کا احتساب کریں گی،جس سلیکٹڈحکومت کی 2سالہ کارکردگی میں پاکستان،یہاں کے شہریوں،جمہوریت،معیشت اور خارجہ پالیسی کے تباہ کن نتائج برآمدہوئےہیں۔
Today Pakistan’s opposition parties will unite to hold this regime to account. 2 years of this selected experiment has had disastrous consequences for Pakistan, our citizens, democracy, economy & foreign policy. Democracy is the best revenge. #UnitedForDemocracy #APC2020
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 20, 2020
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے والدہ کا قول بھی شیئر کیا اور کہا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔