Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'حکومت اور اپوزیشن کا نظریہ ایک ہی ہے'

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سول بالادستی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔حکومت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔
شائع 20 ستمبر 2020 06:11pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سول بالادستی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔حکومت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔عدلیہ بھی کنٹرولڈ نظام کے تحت چل رہی ہے۔حکومت اور اپوزیشن کا نظریہ ایک ہی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے فوج کو متنازعہ بنادیا ہے۔

ادارہ نور حق میں حقوق کراچی مارچ کے حوالے سے نیو کانفرنس کرتے ہوئے سینٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ آج اسلام میں آل پارٹیز کانفرنس ہوررہی ہے۔جماعت اسلامی اسکاحصہ نہیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ہو یا آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف کے دباو پر قانون سازی حکومت کی خوش قسمتی ہےکہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں حکومت کے ساتھ رہی ہیں۔

سراج الحق کاکہناتھااچھی حکمرانی وہ ہوتی ہے جاسکا ذکر عمران خان اقتدار میں آنے سےقبل تقریریوں میں کیا کرتے تھےاوربری حکمران کےلئےماضی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں بری حکمران موجودہ حکومت کررہی ہے۔ عمران خان کی حکومت آئی نہیں بلکہ لائی گئی ہے۔ مافیا اور چوروں کو اکٹھا کرکے جعلی حکمران مسلط کئے گئے ہیں۔

سراج الحق نے نیب کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب عدلیہ کا متبادل ادارہ بن چکا ہے۔سپریم کورٹ چلا رہی ہے کہ نیب اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔ پہلے نا جائز کاموں کےلئے رشوت دینا پڑتی تھی۔ اب جائز کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہورہے۔ پہلے افراد کرپشن کرتے تھے لیکن اب تو ادارے میں کرپٹ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکراچی سمیت ملک میں مسائل کا انمبار ہے، کراچی سے پشاور تک احساس محرومی بڑھ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کاکہناتھاکہ ملک کا اصل مسئلہ الیکشن نہیں بلکہ الیکشن کے نظام کی بہتری ہے،جب تک الیکشن کے نظام میں بہتری نہیں آئی گی ہر الیکشن ایکسرسائز فار نتھنگ ہوگا۔ وزیر اعظم خود کو عوام اور وزراء وزیراعظم کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔

سراج الحق نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حقوق کراچی مارچ کو بھرپور شرکت کرکے کامیاب بنائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div