'بیگم صفدر کی شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے'

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا نیب کے ذریعے احتساب بند کرنے کا دعویٰ این آر او کی فرمائش کے مترادف ہے۔
شائع 20 ستمبر 2020 06:31pm

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا اے پی سے میں بیگم صفدر اعوان کی شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کا نیب کے ذریعے احتساب بند کرنے کا دعویٰ این آر او کی فرمائش کے مترادف ہے۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ایک دفعہ پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لے انہیں اس دفعہ بھی رسوائی اور جگ ہنسائی ملے گی۔اس تحریک کا حال بھی چیئرمین سینیٹ اور فیٹف قانون سازی کے خلاف لائی جانے والی تحاریک جیسا ہو گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان اس سیاسی مافیا کے خلاف ملکی بقا اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔