'موجودہ حالات عوام کا امتحان ہیں'
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے ایمان ہے اللہ کی مرضی کے خلاف ایک پتا نہیں ہلتا۔ موجودہ حالات عوام کا امتحان ہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کے نالے صاف کروانے کےلئے چیف جسٹس اور آرمی چیف آکر نوٹس لے رہے ہیں۔
اہلیان نیو کراچی کی دعوت پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال علاقے کے دورے پر پہنچے۔استقبال کے لئے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نیو کراچی گودھرا کالونی کرکٹ گراؤنڈ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطی کمال کا کہنا تھا موجودہ حالات عوام کا امتحان ہیں،عوام کی آزمائش ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے ظلم کے خلاف بغاوت کرتے ہیں کہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا اب تک ہم خاموش رہے اور ظلم برداشت کرتے رہے۔ اس لیے عذاب کے طور پر ظالم اور مضبوط ہو گئے۔ حالات یہ ہیں کہ ایٹمی طاقت رکھنے والےملک کے نالے صاف کروانے کے لئے چیف جسٹس اور آرمی چیف آکر نوٹس لے رہے ہیں۔ انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، گھروں میں پینے کاپانی آنہیں رہا۔ گٹر کا پانی نکل نہیں رہا۔
انہوں نے کہا ہمارا مذہبی فریضہ ہے کہ اچھائی کو پھیلائیں اور برائی کو روکیں۔ صرف نماز،روزہ،حج اور زکوٰۃ مکمل دین نہیں، ہمیں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والا بننا ہوگا۔
مصطفی کمال نے کہا میئر کو کراچی کے ترقیاتی کاموں کےلئے 125ارب روپے ملے آدھے بھی مل جائیں تو کراچی کی تمام سڑکیں بنا دیں گے۔ ایم کیو ایم کے 130 کونسلر تھے جنہیں 5 لاکھ ماہانہ ترقیاتی کاموں کے لئے دیے جاتے تھے۔
اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائمخانی و اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی مصطفی کمال کے ہمراہ تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔