Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

منی لانڈرنگ کے بڑےملزم نےقوم کو جمہوریت کی ٹیوشن پڑھائی،بابراعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے...
شائع 21 ستمبر 2020 08:58am

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے بڑے ملزم نے قوم کو جمہوریت کی ٹیوشن پڑھائی،عمران نے پہلے ہی کہا تھا ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو یہ اکٹھے ہوجائیں گے، قوم کپتان کے ساتھ اور کپتان پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ منی لانڈرنگ کے بڑے ملزم نےقوم کوجمہوریت کی ٹیوشن پڑھائی۔

اپنے پیغام میں بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا ان پرہاتھ ڈالوں گا تو سب اکٹھے ہوجائیں گے ،آج وہی دن تھا ،سب اکٹھےتھے،قوم اپنے کپتان کےساتھ ہے اورکپتان اپنےپاکستان کے ساتھ ساتھ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div