Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 306,304ہوگئی، 6,420افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 21 ستمبر 2020 09:44am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد306,304ہوگئی جبکہ6,420افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 633نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ06ہزار 304ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 21ستمبر بروز پیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا کے مزید312 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

بلوچستان میں 125،پنجاب میں60،خیبرپختونخوا میں 40،اسلام آباد38،گلگت بلتستان میں 33اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 16کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ33ہزار947 ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار428افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار357،اسلام آباد میں16ہزار162،بلوچستان میں14ہزار394 ،گلگت بلتستان میں3483اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2533کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید04مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6420ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2460افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2226،خیبرپختونخوا میں 1256،اسلام آباد میں180،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 82اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث69 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ07ہزار015 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے556 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے566افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 92ہزار869مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار393کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے633افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 31لاکھ94ہزار317افراد کے ٹیسٹ کے3 جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 837متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ 106مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div