Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ ہائیکورٹ کی شرجیل میمن کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اہلیہ کو...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2020 12:56pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن کی اہلیہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ کو 22ستمبر سے 2اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کانام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی، جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں اورنہ ہی تاحال ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم عائد ہوئی ہے۔

صدف شرجیل میمن کا مؤقف تھا کہ دبئی میں کاروبار کرتی ہوں، ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش پذیر تھی،کاروبار کے سلسلے میں وقتا فوقتا ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔

صدف شرجیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو نام ای سی ایل سے خارج کرنےکا حکم دیا جائے ۔

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ضمانت منظور کرتے ہوئے شرجیل میمن اور فیملی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div