Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پشاورمیں بی آرٹی سروس آج چھٹے روز بھی معطل

پشاورمیں بی آرٹی سروس آج چھٹے روز بھی معطل ہے،چینی انجینئرز بھی...
شائع 21 ستمبر 2020 10:31am

پشاورمیں بی آرٹی سروس آج چھٹے روز بھی معطل ہے،چینی انجینئرز بھی بسوں میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ کرسکیں

بی آرٹی بسوں میں ایک ماہ میں 4مرتبہ آگ لگنے کی وجہ سے 6روز قبل بی آرٹی سروس کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کیاگیا ہےتاہم آگ لگنے کے وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔

بس بنانے والی کمپنی کی انجینئرز پر مشتمل ٹیم پشاور پہنچ چکی ہے لیکن وہ بھی تاحال فوری وجوہات معلوم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اگرچہ حکومت نے پرانی بسیں اور ویگن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شہری اب انہی پرانی بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

بی آرٹی ترجمان کے مطابق بی آرٹی بسوں کو تکنیکی طور پر مکمل کلیئرقرار دینے تک سروس بند رہے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div