Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اگرپولیس ایسی کارروائیاں کرےگی تو لوگ کہاں جائیں گے،لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر...
شائع 21 ستمبر 2020 11:27am

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر پولیس ایسی کارروائیاں کرے گی تو لوگ کہاں جائیں گے،آئی جی پنجاب ایسے افسران کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پولیس کی جانب سے حراساں کئے جانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار جاوید اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او پنڈی بھٹیاں پلاٹ حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، پولیس افسر پلاٹ یا ایک لاکھ روپے نہ دینے پر منشیات کیس میں گرفتار کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، اگر پولیس اس طرح کی کارروائی کرے گی تو لوگ کہاں جائیں گے، پولیس والے لڑائی جھگڑے یا قانونی پیچیدگیوں والے پلاٹ حاصل کرتے ہیں، دس پندرہ کروڑ روپے اکھٹے کرکے کہتے ہیں ایمانداری سے نوکری کرتے رہے ہیں۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ اس سے قبل ڈی پی او ناروال کی بھی اسی طرح کی شکایت موصول ہوئی تھی،آئی جی پنجاب ایسے تمام افسران کی رپورٹ لیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div