Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے واضح پیغام دیتےہوئے...
شائع 21 ستمبر 2020 12:58pm

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے واضح پیغام دیتےہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں، عالمی برادری خاموشی توڑے اور کردار ادا کرے ورنہ وہ اپنی ساکھ اور اہمیت کھو دے گی، کشمیریوں کا مزید امتحان نہ لیا جائے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

عالمی یوم امن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امن اور اسلام کا آپس میں چھولی دامن کا ساتھ ہے، دنیا میں امن کے سب زیادہ خواہشمند مسلمان ہیں، اسی لئے عمران خان نے سب سے پہلے پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر ڈالنے کی بات کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ نے مسلمانوں کو بتایا ہے کہ امن اور آزادی کیلئے جان کی قربانی بھی دینی پڑی تو دی جائے، یہی وجہ ہے دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین کے مسلمان جھکے نہیں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلسل لوگوں کو اغوا ، قتل کیا جا رہا ہے، آزادی تک کشمیری اپنی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے، اپنے حقوق کے حصول تک کسی کے اگے نہیں جھکیں گے، بھارت کے مظالم زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے، بین الاقوامی برادری فوری طور پر بھارت کیخلاف ایکشن لے، ورنہ وہ اپنی اہمیت کھو جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر کشمیر ان کے ہاتھ سے نکل گیا تو پانی پر ان کا قبضہ ختم ہو جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div