Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک کےتمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کررہےہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور اداروں کیخلاف بیان...
شائع 21 ستمبر 2020 03:22pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور اداروں کیخلاف بیان بازی کو بھارتی لابی کو خوش کرنے کے متراف قرار دیتےہوئے کہا کہ ملک کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں،جمہو ری نظام میں لیڈ ہمیشہ حکومت کررہی ہوتی ہے، باقی تمام ادارے حکومت کے تابع رہ کر کام کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس میں اپوزیشن کی اے پی سی کے حکومت مخالف فیصلوں اور ملک گیر تحریک پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں اور وزراء کو پارٹی بیانیے کے بارے میں ہدایات دیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں اور وزراء سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کے فیصلے سے کسی کو پریشانی نہیں،اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کے ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ اے پی سی کے فیصلوں کا مدلل اور منطق کے ساتھ دفاع کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی نقطہ نظر پر پارٹی ترجمانون اور وزراء کو آگاہ کیا ۔

ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے حکومت اور اداروں کیخلاف بیان بازی کو بھارتی لابی کو خوش کرنے کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی اداروں پر تنقید غیر منطقی اور اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جمہوری نظام میں لیڈ ہمیشہ حکومت کررہی ہوتی ہےاور باقی تمام ادارے حکومت کے تابع رہ کر کام کرتے ہیں،ملک کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں، پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی اے پی سی پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو ٹاسک سونپ دیا، شبلی فراز،اسد عمر اور فواد چوہدری اے پی سی پر حکومتی مؤقف دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی اے پی سی پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو اس حوالے سے ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری آل پارٹیز کانفرنس کے بیانیے پر حکومتی مؤقف دیں گے۔

نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے،احتساب کا عمل جاری رہے گا،وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پرہونا ملک کے اتحاد کی ضمانت ہے نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے،احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی،جس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال،حکومتی اموراورنئی قانون سازی پرمشاورت ہوئی۔

ملاقات میں گزشتہ روزہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر پارلیمانی امورڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ اے پی سی میں پوری اپوزیشن قوم کے سامنے بے نقاب ہوئی ، نیب اورتحقیقاتی اداروں کومطلوب افراد کی کانفرنس تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پرہونا ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں، پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کی تقریرمجھے کیوں نکالا کا پارٹ 2تھی، تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے آئی، نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے، احتساب جاری رہے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div