Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سوئی گیس صارفین بڑے بحران کیلئے تیار ہوجائیں

گیس صرف کھانا بنانے کیلئے فراہم کی جائے گی، گیس صارفین سردیوں...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2020 05:20pm

گیس صرف کھانا بنانے کیلئے فراہم کی جائے گی، گیس صارفین سردیوں میں بڑے بحران کیلئے تیار ہو جائیں۔ سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کو صرف کھانا بنانے کیلئے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتوں کو بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سردیاں آئی نہیں کہ بحران نے پہلے ہی در کھٹکھٹا دیا، سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے بُری خبر یہ ہے کہ اب صارفین کو صرف کھانا بنانے کیلئے گیس ملے گی۔

گیس صارفین سردیوں میں بڑے گیس بحران کیلئے تیار ہو جائیں، ترجمان سوئی ناردرن نے خبردار کردیا کہ سردیوں میں گیس شارٹ فال 500 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گا، گھریلو صارفین کو صرف کھانا بنانے کیلئے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت صاف لفظوں میں کہہ دے اس بار سردیوں میں گیس نہیں لکڑی کا انتظام کرلیں۔

ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں صنعتوں کو بھی گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا، گیس کی طلب بڑھ رہی ہے تاہم ایل این جی کی درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div