کراچی میٹرک بورڈ نے پروموٹ ہونے والے طلباء کے نتائج جاری کردیئے

کراچی میٹرک بورڈ نے کورونا کی وباء کے باعث پروموٹ ہونیوالے ...
شائع 21 ستمبر 2020 06:11pm

کراچی میٹرک بورڈ نے کورونا کی وباء کے باعث پروموٹ ہونیوالے طلباء کے نتائج جاری کردیئے، نتائج کا تناسب 99 اعشاریہ 8 فیصد رہا۔

کورونا کی وباء کے باعث پروموٹ ہونیوالے طلباء کے نتائج جاری، ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 8 فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں ایک لاکھ 69 ہزار 325 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، کامیاب ہونیوالے طلباء کی تعداد 94 ہزار 180 جبکہ طالبات کی تعداد 74 ہزار 691 ہے۔