Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات...
شائع 21 ستمبر 2020 07:43pm

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وفاقی کابینہ ارکان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبالہ خیال بھی کیا گیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےگزشتہ ہفتے پارلیمنٹیرین نےملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے واضح کیا کہ فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے پارلیمانی رہنماؤن نے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرین سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی اموراورآئینی اصلاحات پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے واضح کیا کہ انتخابی معاملات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔فوج کا انتخابی اصلاحات،نیب اور سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div