Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اے پی سی ابو بچاو کانفرنس قرار

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کی اے پی سی کو ابو بچاؤ ...
شائع 21 ستمبر 2020 07:50pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کی اے پی سی کو ابو بچاؤ کانفرنس قرار دے دیا۔

میڈیا سے بات چیت میں فواد چوہدری نے کہا اپوزیشن کا نقطہ نظر یہ تھا کہ اگر عدلیہ اور فوج ساتھ نہیں تو وہ بہت بڑے ہیں،

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے اپوزیشن کا بیانیہ پاکستان سے باہر بنایا گیا، لگتا ہے نوازشریف کو بھولنے کی بیماری ہے، انہیں اپنا ماضی یاد نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تو کسی آرمی چیف سے نہیں بنی، معلوم تھا نوازشریف نہیں آئیں گے اسی لیے سات ارب کا بونڈ رکھا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور عدلیہ کے خلاف ہر سازش میں ن لیگ شامل رہی ہے،نوازشریف نے لندن کے فلیٹ میں بیٹھ کر عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دی،کل نوازشریف کی تقریرنشرکرکےنئی روایت قائم کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div