اے پی سی کے شادیانے بھارت میں بج رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتےہیں اپوزیشن کی اے پی سی میں کل مایوسی کی گردان کی گئی،اے پی سی کے شادیانے بھارت میں زیادہ بج رہے ہیں،کل ہراس ادارے کو نشانہ بنایا گیا جس سے یہ لوگ خائف ہیں۔
میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلیے پاک فوج نے اپنا خون بہایا، ن لیگ ملی معیشت کا دیوالیہ کرکےگئی تھی۔
شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےملک کومشکل سےنکالا،اپوزیشن کومعلوم ہوگیا ہےکہ ان کو این آر آو نہیں ملےگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن کیسزمنطقی انجام کو پہنچنےوالےہیں،سوال کیا ہماری کشمیرپالیسی پراعتراض ہےتوآپ پالیسی کاحصہ کیوں بنے؟
ان کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے کچھ اور کھانے کے کچھ ہیں،نوازشریف صحتمند ہیں تو اخلاقی طور پر واپس آجائیں، عدالت کا سامنا کریں۔
Comments are closed on this story.