Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیپرا : عوامی سماعت، کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج

نیپرا کی عوامی سماعت میں کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا...
شائع 21 ستمبر 2020 08:45pm

نیپرا کی عوامی سماعت میں کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ، تلخ کلامی کے بعد کےالیکٹرک کے سی ای او مونس علوی سماعت سے روانہ ہوگئے۔

کےالیکڑکے کے لائسنس میں ترمیم سے متعلق نیپرا کی عوامی سماعت کے الیکٹرک کی عوام دشمن پالیسیوں پر شدید احتجاج ہوا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اورایم کیوایم کے خواجہ اظہار نے کے الیکٹرک پر کڑی تنقید کی۔

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ ہم کراچی والوں کے مسائل سننے آئے ہیں

شہریوں نے اوور بلنگ، لوڈ شیڈنگ سمیت تمام تحفظات کا اظہار کیا، احتجاج کی وجہ سے سی ای او مونس علوی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div