Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آرمی چیف سے ملاقات میں نیب یا کیسز پر بات نہیں ہوئی، شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے شیخ رشید کے بیان کو مسترد...
شائع 21 ستمبر 2020 10:47pm

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے شیخ رشید کے بیان کو مسترد کردیا کہتی ہیں آرمی چیف سے ملاقات میں نیب یا کیسز پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔

شیری رحمان آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کررہی تھیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی پر ملاقات کا کہہ کر بلایا گیا ۔ جو ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہونی تھی وہ کہیں اور ہوئی ۔

انہوں نے مزید کہاک ہ سربراہی بھی عمران خان کی جگہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے کی۔ ان کاکہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں نیب یا کیسز پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےگزشتہ ہفتے پارلیمنٹیرین نےملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے واضح کیا کہ فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔ آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے پارلیمانی رہنماؤن نے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرین سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی اموراورآئینی اصلاحات پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے واضح کیا کہ انتخابی معاملات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔فوج کا انتخابی اصلاحات،نیب اور سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div