Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

'عالمی برادری دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کےلئے اپناکردار ادا کرے'

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کےلئے موثر کوششیں کررہا ہے۔
شائع 22 ستمبر 2020 12:03am

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے اپناکردار ادا کرے۔

عالمی یوم امن کےحوالےسے اسلام آباد میں ایک سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل علاقائی امن واستحکام کےلئے ناگزیر ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسپیکر نےکہا کہ بھارتی فوج کو بے گناہ اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کےلئے موثر کوششیں کررہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div