Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید4ہلاکتیں، 582 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 22 ستمبر 2020 09:40am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 04افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,424ہوگئی جبکہ مزید582 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد306,886ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 582نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ06ہزار 886ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 22ستمبر بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید256نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

بلوچستان میں 105،پنجاب میں59،اسلام آباد45،گلگت بلتستان میں 30اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 17کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ34ہزار243 ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار487افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار387،اسلام آباد میں16ہزار207،بلوچستان میں14ہزار499 ،گلگت بلتستان میں3513اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2550کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید04مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6424ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2463افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2227،خیبرپختونخوا میں 1256،اسلام آباد میں180،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 82اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث69 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ07ہزار303 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے570 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے290افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 93ہزار159مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران36ہزار155کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے582افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 32لاکھ30ہزار472افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف بھر کے اسپتالوں میں 868متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ 106مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div