Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

سیاسی جماعتوں کا غیر جمہوری اسٹرکچر جمہوریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سیاسی...
شائع 22 ستمبر 2020 10:39am

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سیاسی جماعتوں کے غیرجمہوہری اسٹرکچرکو جمہوریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ قراردے دیا اورکہا کہ مریم نوازاوربلاول کا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپناغیر جمہوری اسٹرکچر ہےجومیرٹ کی بنیاد پرلیڈرشپ کی بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ مریم نوازاوربلاول بھٹو کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتےجمہوریت کیسےآسکتی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div