Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ہنگامہ آرائی کیس :راناثناءاللہ اور کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی...
شائع 22 ستمبر 2020 10:39am

لاہور :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماءرانا ثنا ءاللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی،اس موقع پر رانا ثنا ءاللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت 27 لیگی کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج اعجاز بٹر نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

لیگی رہنما ءکیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو کہا جاتا ہے آپ کو اکیسویں گریڈ میں ترقی تب ملے گی جب نون لیگ پر مقدمات بنائیں گے۔

رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div