Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

احسن اقبال نے وزیراعظم کو سقوط کشمیر کا ذمہ دار قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے رہنماء اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال...
شائع 22 ستمبر 2020 10:39am

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے رہنماء اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو سقوط کشمیر کا ذمہ دار قرار دے دیااورکہا کہ بھارت خوش ہے عمران نیازی نے پاکستان کو تباہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہربات میں وزیراعظم کہتےہیں این آر او نہیں دیں گے،کیسےوزیراعظم ہیں جو عوام سے کہتے ہیں تیاررہیں سردی میں گیس کی قلت ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آج بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے،عمران خان کا ایجنڈا معیشت نہیں ،انتقام اور حسد ہے،نارووال کیس میں اب تک ریفرنس ہی دائرنہیں ہوسکا،نیب کی وجہ سے انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے۔

ن لیگ کے رہنماء نے مزید کہا کہ نیب سرکاری ملازمین کو ہراساں کررہاہے،انتقامی ایجنڈےکےعلاوہ حکومت ترقی پرتوجہ نظراندازکر رہی ہے،انتقام اور جھوٹےالزامات کے سوا حکومت کاکام ہی کیاہے ؟اپوزیشن کیخلاف بھارت کوخوش کرنےکاپروپیگنڈاکیاجارہاہے،بھارت خوش ہے عمران نیازی نے پاکستان کو تباہ کردیا۔

احسن اقبال نے وزیراعظم کو سقوط کشمیر کا ذمہ دار قرار دیتےہوئے کہا کہ بھارت توعمران خان کی ناکام گورننس پر خوش ہے،بھارت نےعمران خان کی کمزورحکومت کودیکھتےہوئے5اگست کا اقدام کیا،انتظامی ڈھانچا نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ملک تنہا رہ گیا۔

شاہدخاقان عباسی کا نیب کی تفتیش کے دوران کیمرےلگانے کا مطالبہ

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ جو نیب کررہا ہے وہ پوری قوم کےسامنےواضح ہے،کیس صرف آوازدبانےکیلئےبنائےجاتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آٹا،چینی اسکینڈل میں 400ارب روپےکی کرپشن ہوئی،آٹا،چینی میں اربوں کی کرپشن نیب کو نظرنہیں آتی،بےبنیادالزامات پرپیشیاں بھگت رہےہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے،بےروزگاری بڑھ رہی ہے،نیب کی تفتیش کے دوران کیمرےلگائےجائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div