Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک بھر میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی اجازت

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی )نےملک بھر...
شائع 22 ستمبر 2020 12:20pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی )نےملک بھر میں کل سے دوسرےمرحلےمیں اسکولزکھولنے کی اجازت دے دی،کل چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغازہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیرتعلیم شفقت محمود ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزرائے تعلیم و سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسکول کھولنے کے دوسرے فیز سے متعلقہ امور پرغور کیا گیا ، جس کے بعد این سی او سی نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنےکی اجازت دیتے ہوئے کہا کل چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہوگا ، دوسرے مرحلے میں اسکول طےشدہ شیڈول کےمطابق کھولے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کل سےمڈل اسکول کھلنے کا اعلان کردیا

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے کل سےمڈل اسکول کھلنے کا اعلان کردیا،اسکول کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس فیصلہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مڈل اسکول کل سے کھولیں جائیں گے۔

شہرام ترکئی نے بتایا کہ کل سے دوسرے مرحلے میں ایس او پیزکےتحت مڈل کلاسزشروع کررہےہیں ،بچوں کا مزید قیمتی وقت ضائع نہیں کرسکتے،حالات بہترہوئےتوپرائمری اسکول بھی جلدکھول دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 21 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

حکومت سندھ کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div