Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ریلوے میں کوئی نظام ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس گلزار احمد نے ریلوے ملازمین کی مستقلی سے...
شائع 22 ستمبر 2020 12:35pm

اسلام آباد:چیف جسٹس گلزار احمد نے ریلوے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ ریلوے میں کوئی نظام ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ریلوے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریلوے کی اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمین کی بھرتیوں کی ناقص پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کی کوئی پالیسی نہیں، ریلوے انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ملازمین 10، 10 سال سے ریلوے میں ملازمت کر رہے ہیں ،بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا ، ملازمین کو رکھ لیتے ہیں پھر کہتے ہیں کوئی پالیسی ہی نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div