Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام...
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2020 12:57pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پر آج”گپ شپ کی جگہ“ہونے کا طنز ہورہا ہے، اس کی قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بے بسی دکھائی دیتی ہے،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام استصواب رائے کے حصول کیلئے آج بھی اسی ادارے کے وعدہ کے منتظر ہیں

اقوام متحدہ کی75ویں سالگرہ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی اصولوں کی طرف پلٹ کر دیکھنے اور باوقار انداز میں خود احتسابی کا موقع ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے زیادہ آزادی کے ساتھ معیار زندگی بہتر بنانے کی جستجو کی جائے، خوشیوں کو مناتے ہوئے ہمیں اس کی کمزوریوں اور ناکامیوں کو نظرانداز نہیں کرنا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات اس ادارے کے دیرینہ ناکامیوں کے مظاہر میں سے ہیں، کشمیری عوام استصواب رائے کے حصول کیلئے آج بھی منتظر ہیں، جس کا اقوام متحدہ نے انا کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔

اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نےمزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل سمیت اصلاحات کیلئے جاری عمل میں متحرک وفعال کردارادا کر رہا ہے، دنیا میں سب سے بڑی تعدادا میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا بھی ہمارا ہی ملک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فسطائی نظریات پر کاربند دیگر ایسے ممالک بھی ہیں جو اقوام متحدہ کے اصولوں کی سرعام دھجیاں اڑاتے ہیں اور محض اپنی قوت کی غلط تشریح کے بل بوتے پر اعلیٰ رتبے پانے کا بھی دعوی کرتے ہیں،ہم کوئی شکوہ وشکایت نہیں کررہے لیکن پاکستان اپنے حصے سے زیادہ وزن اٹھا رہا ہے، ہمیں نا امیدی ومایوسی کی لہر اور ذاتی مفادات کو روکنے کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔

کشمیریوں کوبھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کوآگے آنا ہوگا،وزیرخارجہ

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کوبھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کوآگے آنا ہوگا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرِصدارت وزارت خارجہ میں خصوصی کمیٹی برائے کشمیرکا چھٹا اجلاس ہوا ، جس میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورلائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے بھارتی اقدامات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بی جے پی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے پوری دنیا کو باخبررکھا ہواہے، بھارتی عزائم سے پورے خطے کے امن و امان کوداؤ پرلگا رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں کشمیرکی صورتحال دنیا بھرکے سامنے رکھیں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div