Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

احتساب عدالت کی ہدایت پرایل این جی ضمنی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم

اسلام آباد :احتساب عدالت کی ہدایت پرایل این جی ضمنی ریفرنس کی...
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2020 01:06pm

اسلام آباد :احتساب عدالت کی ہدایت پرایل این جی ضمنی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کردی گئیں جبکہ نارووال اسپورٹس سٹی کا ریفرنس آج بھی دائر نہ ہوسکا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کے استفسارپربتایاکہ ریفرنس میں شریک کمپنیاں برطانیہ کی ہیں جن کی تعمیلی رپورٹ آنے میں 3ہفتے لگ جائیں گے۔

جج اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ جب تک کمپنیوں کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی اس وقت تک فرد جرم عائد نہیں کرتے ،عدالت نے سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خان قان عباسی نے کہا کہ چینی اورآٹے میں 400ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی جونیب کونظرنہیں آرہی کیونکہ نیب اپوزیشن کودبانے میں مصروف ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت اے پی سے سے خائف ہے ، اب اپوزیشن نیب اورعدالتوں میں کھڑی ہوگی ، نیب گردی سے ملکی انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے۔

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں آج بھی ریفرنس دائرنہیں ہوسکا ، نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے نیب ریفرنس جلد دائر کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی ہوگئی۔

احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن پر مقدمات بنانے کیلئے سرکاری افسران پر دباؤ ڈالا جا رہا، عمران خان کا ایجنڈا انتقام اورحسد ہے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ 73 سال میں جو بھارت نہ کرسکا موجودہ حکومت نے اس مقام پرملک کولاکھڑا کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div