Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا پاکستان میں آغاز

کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز پاکستان...
شائع 22 ستمبر 2020 05:48pm

کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز پاکستان میں ہوگیا، چین کا تعاون شامل، 40 ہزار افراد میں 10 ہزار پاکستانی ہونگے۔ این سی او سی نے بڑی کامیابی قرار دے دیا، اسد عمر کہتے ہیں ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں۔

پاکستان کیلئے اہم کامیابی، کورونا ویکسین کیسینو کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں جبکہ تیسرا پاکستان میں ہورہا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کا ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھی اہم ہے، ویکسین کے کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ نے ٹرائل کے مراحل اور ویکسین سے متعلق اگاہ کیا۔

enter image description here

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوویڈ 19 ویکسین کے ٹرائل کیلئے 7 ممالک کے 40 ہزار افراد شریک ہوںگے۔ جن میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوںگے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div