Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے 25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت...
شائع 23 ستمبر 2020 01:26pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور وفاق ،اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہتے ہیں ہم گھڑی کوپیچھے کریں، یہ بڑا دلچسپ کیس ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ فاٹا کا غیرآئینی طریقے سے انضمام کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 247/6 کی خلاف ورزی کی گئی، قانون کے مطابق تبدیلی کرنے سے پہلے جرگے سے مشاورت ضروری تھی،جرگے سے مشاورت کے بغیرفاٹا کوکے پی میں ضم کردیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہتے ہیں کہ قبائلی علاقے میں تبدیلی سے پہلے جرگہ فیصلہ کرے، ہم نوٹس جاری کررہےہیں اس سے متعلق حکومت سے پوچھیں گے۔

جس پر وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جی قانون بھی یہی کہتا ہے، ہم نے جرگے میں موجودہ ایم این اے اور ایم ایل اے بھی شامل کئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے 25 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ عدالت نے وفاق اور اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل کے پی کے سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div