Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

3کرپشن ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:احتساب عدالت نے 3 کرپشن ریفرنسزمیں سابق صدر آصف...
شائع 23 ستمبر 2020 02:26pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے 3 کرپشن ریفرنسزمیں سابق صدر آصف زرداری کی درخواستیں خارج کردیں۔

آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،سابق صدر کو ریلیف نہ مل سکا ،احتساب عدالت نے تینوں درخواستیں مسترد کردیں ۔

پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسز میں احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ دے دیا ۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، جس میں قراردیا کہ آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا، تینوں کرپشن ریفرنسز پر سابق صدر پر فرد جرم عائد کی جائے۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کوطلب کر لیا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی تینوں درخواستوں پر فیصلہ 17 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div