Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی عرب نے ایران کیخلاف عالمی برادری سے مدد مانگ لی

نیویارک:سعودی عرب نے ایران کیخلاف عالمی برادری سے مدد مانگ...
شائع 24 ستمبر 2020 08:53am

نیویارک:سعودی عرب نے ایران کیخلاف عالمی برادری سے مدد مانگ لی،سعودی فرمانرواں شاہ سلمان نے تنظیم حزب اللہ کوغیرمسلح کرنے کا مطالبہ بھی مطالبہ کردیا۔

سعودی فرمانرواں شاہ سلمان نے ایران کیخلاف بین الاقوامی برادری سے مدد مانگ لی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ ایران کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کے حصول سے روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کو ٹھوس مؤقف اپنانا ہوگا،ایرانی حکومت کی توسیع پسندانہ سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

شاہ سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایران کی طرف قیام امن کیلئے ہاتھ بڑھایا اور کئی عشروں تک خوشگوار انداز سے معاملہ کیا لیکن ایرانی نظام کے ساتھ تجربات نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ جزوی حل اس کے خطرات کو روک نہیں سکتا،ایران نے گزشتہ سال سعودی تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا۔

سعودی فرمانروں شاہ سلمان نے مطالبہ کیا کہ ایران کے زیراثر تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے۔

شاہ سلمان نے مشرق وسطی میں امریکی امن عمل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عرب اسرائیل تنازع کا منصفانہ حل تلاش کیا جانا چاہیئےجس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کی اپنی آزاد ریاست قائم ہو اور جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div