Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100میں فروخت

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے،...
شائع 24 ستمبر 2020 09:38am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، دکانوں پر 20کلو آٹے کا تھیلا 860کی بجائے 1100میں فروخت ہونے لگا، بیشتر اسٹورز پر تو آٹا دستیاب ہی نہیں۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں دستیابی کے حکومتی دعوے تو ہوا میں اڑ گئے، لاہور ہو یا پھر کوئی بھی اور شہر20کلو آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت پر خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا۔

بیشتر اسٹورز پر آٹا دستیاب ہی نہیں اور جہاں ملتا ہے وہاں قیمت ہی آوٹ آف کنٹرول ہے،دکاندار بھی آٹے کی عدم دستیابی پر پریشان ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی ممکن نہیں بناسکیں۔