Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی اورنج لائن میٹرو ٹرین آئندہ ماہ چلانے کی پیشگوئی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو...
شائع 24 ستمبر 2020 10:28am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین آئندہ ماہ چلانے کی پیشگوئی کردی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ،جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت اور سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو بھی شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے،سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے معیشت بہترہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین اگلے ماہ کے آخر تک چلا نے کا ارادہ ہے، ٹرین کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جارہی ہےجس کیلئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کوضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ کا کہناتھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کلئےی ناگزیر اہمیت کا حامل ہے ،سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے، پنجاب میں زرعی شعبے میں بے پناہ پوٹنشل ہے۔