Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے انتخاب2018کے منشور پرلڑے گی،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا...
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2020 02:19pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کےانتخاب 2018کےمنشورپرلڑےگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے 1974 میں گلگت بلتستان میں اصلاحات متعارف کرائیں اورگلگت بلتستان سے ایف سی آر اور راج شاہی کوختم کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناہے کہ گلگت بلتستان کو1994 میں پہلا لیگل فریم ورک آرڈرشہید محترمہ بینظیربھٹو نے دیا جبکہ صدر آصف زرداری نے2009 میں گلگت بلتستان کو نام دیااوراسمبلی بااختیار بنائی،میں نے اپنے2018 کے منشورمیں گلگت بلتستان کو مزید حقوق دینے کاوعدہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کا اس لئے مطالبہ کررہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ اپنا مستقبل خود طے کرسکیں،پیپلزپارٹی گلگت بلتستان2020کےانتخاب2018والےمنشور پرکی بنیاد پر ہی لڑےگی،یہ وقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے خوابوں کو تعبیر ملے۔