Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ ملا،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کیلئے...
شائع 24 ستمبر 2020 06:48pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ ملا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تخفیف غربت سے متعلق فورم سے خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پینل پائیدار ترقی کےایجنڈےپرعملدرآمدکیلئےمواقع فراہم کرےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں روپےغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کےخاتمےکیلئےمینڈیٹ ملا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی رقوم کی غیرقانونی منتقلی سےمتعلق اقدامات کرناہونگے، غریب ممالک سےلوٹی ہوئی رقوم کی فوری طورپرواپسی کی جائے، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ٹیکس چوری کوروکناہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیرممالک کورونا کی وجہ سےشدیدمتاثرہوئے، غیرمنصفانہ سرمایہ کاری کےمعاہدوں کومنصفانہ بنایاجائے۔

وزیراعظم عمران خان نے دنیامیں بڑھتی ہوئی غربت کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کےدوران اقتصادی شرح نمو میں کمی واقع ہوئی، احساس پروگرام غربت کےخاتمےکیلئےبڑاپروگرام تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نےڈیڑھ کروڑخاندانوں کی مالی مدد کی۔ دنیا کے26امیرترین افراد کےہاتھوں میں زیادہ تردولت مرکوزہے، غریب ملکوں کا ملی استحصال بند کیاجائے، قوضوں میں ریلیف دےکرغریب ملکوں کی مدد کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div