Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سندھ: اسکولز کب کھلیں گے؟ بتادیا گیا

سندھ میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر اٹھائیس ستمبر کو...
شائع 24 ستمبر 2020 06:50pm

سندھ میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر اٹھائیس ستمبر کو اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کا زور کم ضرور ہوا لیکن ختم نہیں ہوا۔ عوام کی صحت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کیسز رپورٹ ہونے پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مؤخر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لے کر۔ اٹھائیس ستمبر کو اسکول کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ کورونا وائرس کا تاحال کوئی علاج نہیں۔ احتیاط ہی کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا کم ہواہےختم نہیں ہوا،احتیاط کرناہوگی، صورتحال دیکھ کر28ستمبرکواسکول کھولنےکافیصلہ ہوگا۔

مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا سندھ میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ وزیراعظم کو تباہ کاریوں سےآگاہ کیا مگر بےحسی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div