Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کوئی لیگی رہنما عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کریگا، نواز

آئندہ کوئی لیگی رہنما،عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا۔ مسلم...
شائع 24 ستمبر 2020 11:00pm

آئندہ کوئی لیگی رہنما،عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے سخت ہدایات جاری کردیں۔

لیگی رہنماؤں کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں پر نوازشریف کو تشویش ہوگئی،پارٹی کی ساکھ بحال رکھنے کیلئے لندن سے خود محاذ سنبھال لیا،

مسلم لیگ ن کے سربراہ نے پارٹی رہنماؤں کو صاف صاف ہدایات جاری کردیں، لندن سے ٹویٹ کیا کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا،اگر قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کے لئے ضروری ہوا تو قیادت کی منظوری کے ساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی۔

ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا،یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔

نوازشریف نے کہا ‏حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div