Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شیخ رشید نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان...
شائع 24 ستمبر 2020 11:03pm

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بلاول بھٹو تک سب آرمی چیف سے ملتے رہے ہیں۔

آرمی چیف سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور وفاقی وزیر شیخ رشید نے پھر پنڈورا باکس کھول دیا۔

وہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان سے بلاول بھٹو تک سب آرمی چیف سے ملتے ہیں، فضل الرحمان، آرمی چیف سے ون آن ون بھی ملتے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کیلئے خود درخواست دی ۔ شیخ رشید نے اپوزیشن کو کھلی آفر دی کہ اپوزیشن استعفے دے ۔ ہم نئے الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ محمدزبیرنے آرمی چیف سے ملاقات کی خوددرخواست دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div